ریو ڈی جنیرو ۔ 17 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا 28 گولڈ، 28 سلور اور 28 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 28 سونے، 28 چاندی اور 28 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 84 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ برطانیہ 19 گولڈ، 19 سلور اور 12 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور چین 17 گولڈ، 15 سلور اور 19 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ روس12 سونے، 12 چاندی اور 14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے، جرمنی 11 طلائی، 8 چاندی اور 7 کانسی تمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، اٹلی 8 سونے، 9 چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، ہالینڈ 8 طلائی، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر ہے، فرانس7 سونے، 11 چاندی اور 11 کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، آسٹریلیا 7 سونے، 8 چاندی اور 9 کانسی کے تمغوں کے ساتھ نویں نمبر پر ہے اور جاپان 7 سونے، 4 چاندی اور 18 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔