ریو ڈی جنیرو ۔ 14 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا 24 گولڈ، 18 سلور اور 19 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 24 سونے، 18 چاندی اور19 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 61 میڈلز …
امریکا ریو اولمپکس میں 24 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست
ریو ڈی جنیرو ۔ 14 اگست (اے پی پی) ریو اولمپکس میں امریکا 24 گولڈ، 18 سلور اور 19 برانز میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں سمر اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہونے والے مقابلوں میں امریکا 24 سونے، 18 چاندی اور19 کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور اس طرح وہ مجموعی طور پر 61 میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ چین 13 گولڈ، 11 سلور اور 17 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ 10 گولڈ، 13 سلور اور 7 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جرمنی 8 سونے، 5 چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے، جاپان 7 سونے، 3 چاندی اور 14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں، روس 6 سونے، 9 چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چھٹے، آسٹریلیا 6 سونے، 7 چاندی اور 9 کانسی کے تمغوں کے ساتھ ساتویں، اٹلی 6 سونے، 7 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ آٹھویں، جنوبی کوریا 6 سونے، 3 چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ نویں اور فرانس 5 سونے، 8 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔









