برلن ۔ 10فروری (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین تجارتی مسائل پر امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی ہے تو پھر اس کو چاہئے کہ وہ فورا دیگرملکوں سے مذاکرات شروع کر دے۔انجیلا مرکل نے برلن میں یوراگوئے کے صدر واسکوئز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر نئی امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں یورپی یونین کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی تو پھر فوری طور پر دوسرے ملکوں کے ساتھ مذاکرات شروع کئے جائیں ۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ہم جاپان، آسٹریلیا اور لاطینی امریکا کے ملکوں کی اقتصادی تنظیم مرکوسرکے رکن ملکوں کے ساتھ فوری مذاکرات کر رہے ہیں –