امریکا سے سیلاب زدگان کے لئے مزید تین پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئیں، ترجمان دفتر خارجہ

203
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):امریکا سے سیلاب زدگان کے لئے مزید تین پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا کی جانب سے سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لیے اب تک مجموعی طور پر 18 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔امداد لے کر ایک پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اتری اور دو پروازیں سکھر ایئرپورٹ پر اتریں۔

ان امدادی پروازوں میں پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آپریشن کے لیے امدادی سامان پہنچانا ہے۔ پاکستان نے امریکا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا سے اظہار تشکر کے ساتھ کیا ہے۔