اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):امریکا سے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد لے کر دو مزید پروازیں اتوار کو پاکستان پہنچ گئیں جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ایک پرواز ملتوی ہوگئی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکا سے اب تک سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 7 پروازیں آچکی ہیں۔پاکستان کی جانب سے امریکی امداد پر شکریہ اداکیا گیا ہے۔