- Advertisement -
استنبول ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر امریکا شام میں کئے گئے وعدے پورے کرے تو پھر ترکی دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے“ اور وائے پی جی“ کے خلاف لازمی کارروائی کرے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں آل پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکا سے شامی علاقے منبج میں ڈیرے جمانے کا موقع فراہم کی جانے والے دہشت گرد تنظیم کو علاقے سے نکال باہر کرنے کے وعدے کی پاسداری کرنے کی اپیل میں کہا کہ امریکا اپنے وعدے پورے کرے تو ترکی بھی دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے“ اور وائے پی جی“ کے خلاف لازمی کاروائی کرے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117884
- Advertisement -