- Advertisement -
پیرس ۔31اگست (اے پی پی):فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئیل بیرٹ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے سے روکنا نہیں چاہیے۔اے ایف پی کے مطابق وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور دیگر ارکان پر امریکہ میں داخلے کے لیے انہیں ویزے نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
فرانس کے وزیر خارجہ نے ڈنمارک میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے اجلاس کے بعد کہا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حق سے کسی کو بھی روکنا نہیں چاہیے۔ نہ اس سلسلے میں کسی کی امریکہ آنے پر پابندی لگائی جانی چاہیے۔کوپن ہیگن میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے بھی فرانس کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے۔ کہ فلسطینیوں کے وفد کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جانے سے نہ روکا جائے۔
- Advertisement -