تہران۔9اپریل (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ امریکا سنیچر سے عمان میں شروع ہونے والے مذاکرات میں خیرسگالی کا مظاہرہ کرے تو اس کے ساتھ نئے جوہری معاہدے پر اتفا ق ہو سکتا ہے ۔
اے ایف پی کے مطابق یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران کا بنیادی مقصد امریکی پابندیوں کو ختم کرانا ہے، 2018 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے ہماری معیشت کو بڑا دھچکا لگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مذاکرات کی کسی اور شکل کو قبول نہیں کریں گے، میرے خیال میں بات چیت کا طریقہ کار زیادہ اہم نہیں، جو بات واقعی اہمیت رکھتی ہے وہ مذاکرات کی افادیت ہے۔ا ن کا کہنا تھا کہ اگر امریکا رضامندی ظاہر کرے تو ایک ڈیل ہو سکتی ہے، اب گیند اس کی کورٹ میں ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579800