27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا معاندانہ اقدامات پر ہرجانہ ادا کرے، ایرانی پارلیمان

امریکا معاندانہ اقدامات پر ہرجانہ ادا کرے، ایرانی پارلیمان

- Advertisement -

تہران ۔ 18 مئی (اے پی پی) ایرانی پارلیمان ے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت صدر حسن روحانی کی حکومت کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ امریکا سے گذشتہ 63 سال کے دوران مخالفانہ اقدامات اور جرائم پر ہرجانے کا مطالبہ کرے۔اس قانون کے مسودے میں کہا گیا ہے:” یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ امریکا سے پہنچنے والے مادی اور اخلاقی نقصانات کے ازالے کے لیے ضروری اقدامات کرے اور اس سے اس ہرجانے کا تقاضا کرے”۔اس میں ایران کے قوم پرست رہ نما محمد مصدق کا 1953 میں تختہ الٹنے اور 1980-88 کی ایران،عراق جنگ ،خلیج میں تیل پلیٹ فارمز کی تباہی اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف جاسوسی کی کارروائیوں پر ”مادی یا اخلاقی نقصان” کا حوالہ دیا گیا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5306

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں