سان فرانسسکو ۔ 17 مارچ (اے پی پی) امریکی سرچ انجن گوگل نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ لائیو ویب سائٹ لانچ کر دی، ویب سائٹ کے لانچ ہونے کے بعد 24گھنٹوں میں تمام اپوائنٹمنٹس بھر جانے کے باعث گوگل نے رواں ہفتے ایک مکمل (فل فلیج) ٹیسٹنگ ویب سائٹ لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔گوگل کے ذیلی ادارے ورلی نے اتوار کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ ویب سائٹ لانچ کی اور اسے لائیو کر دیا تاہم چوبیس گھنٹوں میں ہی ویب سائٹ پر اپوائنمنٹس یا بکنگ کی گنجائش ختم ہو گئی۔گوگل کے مطابق یہ ویب سائٹ اعلان کے بعد جلدی میں لانچ کی گئی جس کی وجہ سے اس میں بعض اہم فیچر شامل نہ کیئے جا سکے تھے اس کے باعث گوگل نے رواں ہفتے ایک مکمل لائیو ٹیسٹنگ اینڈ سکریننگ ویب سائٹ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس ویب سائٹ پر شہریوں کو ان کے علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ مقامات کی مکمل لوکیشن، میپس اور سرچ کی طرح دستیاب ہو گی۔