واشنگٹن۔17دسمبر (اے پی پی):امریکا میں تیار ہونے والا جنگی بحری جہاز ’’جلالۃ الملک سعود‘‘ سعودی رائل نیوی کے حوالے کردیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی امریکی مشترکہ منصوبے طویق کے تحت امریکی کمپنی سعودی نیوی کےلئے 4 ملٹی مشن جنگی بحری جہاز تیار کرے گی۔ امریکی ریاست وسکونسن میں پہلے بحری جہاز کی حوالگی کی تقریب میں رائل نیول فورسز کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی نے …
امریکا میں تیار ہونے والا پہلا جنگی بحری جہاز ’’جلالۃ الملک سعود‘‘ سعودی بحریہ کے حوالے

مزید خبریں
واشنگٹن۔17دسمبر (اے پی پی):امریکا میں تیار ہونے والا جنگی بحری جہاز ’’جلالۃ الملک سعود‘‘ سعودی رائل نیوی کے حوالے کردیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی امریکی مشترکہ منصوبے طویق کے تحت امریکی کمپنی سعودی نیوی کےلئے 4 ملٹی مشن جنگی بحری جہاز تیار کرے گی۔ امریکی ریاست وسکونسن میں پہلے بحری جہاز کی حوالگی کی تقریب میں رائل نیول فورسز کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی نے سعودی نیوی کے وفد کی سربراہی کی۔ اس موقع پر دیگراعلی افسران اور ملٹری انڈسٹری سے وابستہ معروف کمپنی لاک ہیڈ مارٹن اور بحری جہازساز کمپنی فینکانٹیری کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف نے مملکت کی اعلی قیادت کی جانب سے بھرپورتعاون کو سراہا جو مسلح افواج اورشاہی بحریہ کو حاصل ہے جس کی وجہ سے ترقی کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویق پراجیکٹ رائل نیوی کی ترقی کےحوالے سے انتہائی اہم ہے جس کے تحت مملکت کی بھرپور توجہ بحریہ کی جانب ہے۔
طویق پراجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت جبیل میں کنگ عبدالعزیز نیول بیس کی توسیع، مینٹی نینس اور ٹریننگ سینٹر کے علاوہ بحریہ کے حوالے سے ترقیاتی امور شامل ہیں۔واضح رہے کہ سعودی امریکی مشترکہ منصوبے طویق کے تحت دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی اور تکنیکی امور کے ساتھ ساتھ نیول صنعت کو قومی سطح پر لانا شامل ہے جو نیشنل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے تعاون سے انجام دیئےجائیں گے۔








