امریکا میں جہاز کے انجن میں پھنس کر 30 سالہ شخص ہلاک

38
امریکا میں سینکڑوں غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا

واشنگٹن ۔3جنوری (اے پی پی):امریکا سالٹ لیک سٹی میں30 سالہ شخص جہاز کے انجن کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق ڈیلٹا ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سالٹ لیک انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے میں 95 مسافر سوار ہوئے تھے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے اس شخص کو انجن کے اندر بے ہوش پایا تاہم وہ موقع پر دم توڑ گیا تھا۔سالٹ لیک سٹی پولیس نے اس شخص کی شناخت کائلر انفنگر کے نام سے کی جو پارک سٹی یوٹاہ کا رہائشی ہے۔ کائلر انفنگر کے پاس ٹکٹ اور بورڈنگ پاس بھی تھا۔پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا طیارے کا انجن پوری طرح سے چل رہا تھا یا نہیں۔

ڈیلٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز 2348 سالٹ لیک سٹی سے سان فرانسسکو کے لئے تھی جو منسوخ ہوگئی تھی جس کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتارا گیا تھا۔پرواز کی منسوخی کے بعد دوسرے طیارے پر مسافروں کی بکنگ کروائی گئی۔ڈیلٹا کے ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین اور لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں۔

ڈیلٹا تمام ایوی ایشن کے حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔