امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں استحکام

94

نیویارک ۔ 12 جون (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں استحکام رہا جس کی وجہ عالمی اقتصادی شرح نمو سست رہنے بارے خدشات ہیں تاہم اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے امکان کے باعث نرخوں کی صورتحال مستحکم رہی۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 62.29 ڈالر فی بیرل کی سطح پر مستحکم رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1 سینٹ اضافے کے ساتھ 53.27 ڈالر فی بیرل طے پائے۔