امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

90

نیویارک ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی طلب میں اضافہ اور سعودی عرب کا اوپیک کی پیداواری کٹوتی کے ساتھ پرعزم رہنے کا اعلان ہے۔نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 20 سینٹ بڑ کر 67.51 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 41 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.96 ڈالر فی بیرل طے پائے۔