امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

56

نیویارک ۔ 18 اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا تاہم یہ اضافہ محدود رہا جس کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی وافر سپلائی اور دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی کشیدگی کی وجہ سے بین الاقوامی اقتصادی ترقی کم ہونے کے باعث تیل کی طلب کم ہونے کا امکان ہے۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد سودے 6 سینٹ بڑھ کر 71.49 ڈالر فی بیرل رہے۔