امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ایران پر امریکی پابندیوں اور سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 78 سینٹ بڑھ کر 81.56 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 30 سینٹ اضافے کے ساتھ 72.08 ڈالر فی بیرل طے پائے۔