نیویارک ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے، تاہم دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث وال سٹریٹ بزنس میں مندی کے باعث تیل کے نرخوں میںاضافہ محدود رہا۔