نیویارک ۔ 13 جولائی (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سمندری طوفان کے باعث خلیج میکسیکو میں تیل کی پیداوار معطل ہونا ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 20 سینٹ بڑھ کر 66.72 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1 سینٹ اضافے کے ساتھ 60.21 ڈالر فی بیرل طے پائے۔