نیویارک ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ فیڈرل ریزرو چیف کی جانب سے ملکی اقتصادی ترقی کے لیے موثر اقدامات کا اعلان ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 59 سینٹ (1 فیصد ) بڑھ کر 61.54 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 22 سینٹ (0.4 فیصد) اضافے کے ساتھ 56.52 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔