نیویارک ۔ 02 نومبر (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں کمی اور دونوں ملکوں کی توقع سے بہتر اقتصادی ڈیٹا رپورٹس ہیں۔نیویارک میںبرنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 2.07 ڈالر (3.5 فیصد ) بڑھ کر 61.69 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.02 ڈالر (3.7 فیصد ) اضافے کے ساتھ 56.20 ڈالر فی بیرل طے پائے۔