نیویارک ۔ 28 جولائی (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ معاشی بحالی کے لیے ریلیف پیکج بارے کوششوں کے مثبت نتائج کا امکان ہے تاہم کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے اور چین کے ساتھ کشیدگی کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 7 سینٹ بڑھ کر 43.41 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 31 سینٹ اضافے کے ساتھ 41.60 ڈالر فی بیرل طے پائے۔