نیویارک ۔ 14 مارچ (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ملکی پیداوار میں اضافہ ہے۔ نیویارک میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے سے قبل نرخ 12 سینٹ کم ہوکر 58.49 ڈالر فی بیرل رہے۔ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 38 سینٹ کمی کے ساتھ 66.85 ڈالر فی بیرل طے پائے۔