امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

78

نیویارک ۔ 13 اپریل (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی کے ساتھ ساتھ وینزویلا، ایران اور لیبیا کی جانب سے سپلائی میں کمی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 99 سینٹ (1.4 فیصد) بڑھ کر 71.82 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 66 سینٹ (1 فیصد)اضافے کے ساتھ 64.24 ڈالر فی بیرل طے پائے۔