نیویارک ۔ 23 جولائی (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ آئل ٹینکرز کی پکڑ کے حوالے سے ایران برطانیہ کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے قریب نرخ 1 ڈالر (1.6 فیصد) بڑھ کر 63.47 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 56 سینٹ (1 فیصد) اضافے کے ساتھ 56.19 ڈالر فی بیرل طے پائے۔