امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

54
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 18 اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ جولائی کے دوران اوپیک پلس ملکوں کا پیداواری کٹوتی کے معاہدے پر عملدرآمد اور امریکی حکام کا چین کی جانب سے دوطرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے فیز پر عمل کا اعتراف ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 57 سینٹ (1.3 فیصد) بڑھ کر 45.87 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 88 سینٹ (2.1 فیصد ) اضافے کے ساتھ 42.41 ڈالر فی بیرل طے پائے۔