امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1.28فیصد اضافہ

72

نیویارک ۔ 12 مارچ (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1.28 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی معاہدے کے تحت پیداوار میں کمی جاری رکھنے کا عندیہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 84 سینٹ (1.28 فیصد) بڑھ کر 66.58 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 72 سینٹ (1.28 فیصد ) اضافے کے ساتھ 56.79 ڈالر فی بیرل طے پائے۔