امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

77

نیویارک ۔ 13اگست (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی سٹاک میں کمی اور کورونا وائرس کے باوجود تیل کی طلب بڑھنے کا امکان ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے قریب نرخ 95 سینٹ (2.1 فیصد) بڑھ کر 45.44 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1 ڈالر (2.5 فیصد ) اضافے کے ساتھ 42.61 ڈالر فی بیرل طے پائے۔