امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

65

نیویارک ۔ 10 مارچ (اے پی پی) امریکا میںخام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کے باعث وال سٹریٹ بزنس میں تیزی اور شمالی کوریا کے ساتھ سیاسی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.54 ڈالر (2.4 فیصد) بڑھ کر 65.15 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.63 ڈالر (2.7 فیصد) اضافے کے ساتھ 61.75 ڈالر فی بیرل طے پائے۔