امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

68

نیویارک ۔ 19 جنوری (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک ملکوں کی جانب سے پیداوار میں کمی اور امریکا چین تعلقات میں بہتری کے اشارے ہیں۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 1.41 ڈالر (2.3 فیصد) بڑھ کر 62.59 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.55 ڈالر ( 3 فیصد ) اضافے کے ساتھ 53.62 ڈالر فی بیرل طے پائے۔