نیویارک ۔ 8 جون (اے پی پی) امریکا میں روئی کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کمزور ملکی برآمدی ڈیٹا رپورٹ اور حکومت کی جانب سے مزید چینی اشیاءکی درآمد پر محصول کا نفاذ ہے۔نیویارک میں روئی کے جولائی کے لیے سودے 0.15 سینٹ (0.2 فیصد ) کم ہوکر 68.59 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 34584 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 1405 گانٹھیں زیادہ ہیں۔