واشنگٹن ۔ 18 اگست (اے پی پی) امریکا میں سویابین، مکئی اور گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا ۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل سویابین کے سودے 17.75 سینٹ بڑھ کر 9.16 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے سودے 5.25 سینٹ بڑھ کر 3.43 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے سودے 16 سینٹ اضافے کے ساتھ 5.25 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔