امریکا میں سویابین اور مکئی کے نرخوں میں تیزی

115

واشنگٹن ۔ 11 اگست (اے پی پی) امریکا میں سویابین اور مکئی کے نرخوں میں اضافہ جبکہ گندم میں کمی ہوئی۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے سے قبل سودے 6 سینٹ بڑھ کر 8.72 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے سودے 2.75 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.23 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے سودے 3.50 سینٹ کمی کے ساتھ 4.92 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ آف ٹریڈ میں 6 لاکھ 99 ہزار ٹن سویابین کے برآمدی سودے ہوئے جن میں سے 5 لاکھ 88 ہزار ٹن کی خریداری چینی تاجروں نے کی۔