امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں اضافہ

77

نیویارک ۔ 9 اگست (اے پی پی) امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ اور خشک موسم کے باعث مغربی امریکا میں پیدا وار میں کمی کا امکان ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر نومبر کیلئے سویا بین کے سودے 4.50 سینٹ بڑھ کر 9.74 ڈالر فی بشل طے پائے۔دسمبر کیلئے مکئی کے سودے 2.25 سینٹ کم ہوکر 3.84 ڈالر فی بشل طے پائے۔ستمبر کیلئے گندم کے سودے 7.50 سینٹ کم ہوکر 4.56 ڈالر فی بشل طے پائے۔