نیویارک ۔05مئی (اے پی پی)امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی تعلقات میں تعطل کے باعث اس کی چائنہ کو سپلائی میں تعطل ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین کے وقفے سے قبل سودے 12.25 سینٹ کم ہوکر 10.41 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں گندم کے سودے 10.25 سینٹ کمی کے ساتھ 5.28 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔مکئی کے سودے 0.75 سینٹ کمی کے ساتھ 4.07 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔