امریکا میں شدید گرمی کی لہر لو لگنے سے 6 ہلاک، کروڑوں افراد متاثر

75

واشنگٹن ۔ 22 جولائی (اے پی پی) امریکا کے بڑے حصے میں سخت گرمی کی وجہ سے اب تک6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور مڈویسٹ سے اٹلانٹک ساحلی علاقے میں رہنے والے تقریبا 15کروڑ افراد اس سے متاثر ہیں۔ دوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے سخت گرمی کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان کردیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق لوکی زد میںآنے سے مشرقی ریاست میری لینڈ میں 4 اورمغربی ریاست ایروزونا اور ملک کے وسط میں واقع ریاست ارکنساس میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ کھلے مقامات پر متعدد عوامی اجتماعات بھی منسوخ کردئے گئے ہیں۔