واشنگٹن۔21اپریل (اے پی پی):امریکا کے شہر میمفس میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے2افراد ہلاک جبکہ 14زخمی ہوگئے ہیں۔سی این این کےمطابق میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ کےترجمان سی جے ڈیوس نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ ایک تقریب میں ہوئی جہاں 300 تک لوگ جمع تھے۔انہوں نے بتایا کہ تقریب میں کل 16 متاثرین کو گولی مار دی گئی پولیس کا خیال ہے کہ تقریب میں کم از کم 2افراد نے فائرنگ کی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ فائرنگ کی وجہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ2افراد جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے تاہم زخمیوں میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں ہسپتالوں میں لے جایا گیا اور 11 نجی گاڑیوں میں ہسپتال پہنچے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم آج رات ان لوگوں کی شناخت کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں جو اس فائرنگ میں ملوث ہیں تاہم ابھی تک کوئی مشتبہ شخص حراست میں نہیں لیا گیاہے۔