نیویارک ۔19فروری (اے پی پی):امریکا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے2پولیس افسروں سمیت3افراد کو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعہ ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولیس میں گزشتہ روز گھر میں پیش آیا، پولیس کو گھر کے قریبی پڑوسیوں کی جانب سے مدد کے لیے کال کی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کال کے بعد اہلکار گھر میں پہنچے تو مسلح شخص نے خود کو گھر میں موجود افراد کے ہمراہ بند کر رکھا تھا، جن میں سات بچے بھی شامل تھے۔
پولیس کی جانب سے اندر گھسنے کی کوشش پر اندر سے فائرنگ شروع کر دی گئی، ایک پولیس اہلکار اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوا تو اسے گولیاں مار دی گئیں، اسی طرح اوپر کی منزل سے ہونے والی فائرنگ سے دوسرا افسر نشانہ بنا۔فائرنگ سے تیسرا افسر زخمی ہوا جبکہ اس کی مدد کے لیے پہنچنے والا فائر فائٹر بھی مسلح شخص کی فائرنگ میں آیا اور ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے دو افسروں کی عمر 27 برس تھی جبکہ فائر فائٹر کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے۔منی سوٹا کے انسداد جرائم سینٹر کے سربراہ ڈریو ایوانز اس کو ’ایک خوفناک دن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موقع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔