امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ

123

نیویارک ۔ 12 فروری (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران موسم سرد رہنے کی پیش گوئی ہے۔نیویارک میں مارچ کیلئے قدرتی گیس کے سودے 1.5 سینٹ (0.5 فیصد) بڑھ کر 3.141 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہے جو کہ 2 فروری کے بعد سب سے زیادہ نرخ ہیں۔حکام کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں گیس کی طلب کم ہوکر 96.5 ارب مکعب فٹ اور اس سے اگلے ہفتے 92.7 ارب مکعب فٹ رہنے کا امکان ہے۔اس وقت قدرتی گیس کی کھپت 100.7 ارب مکعب فٹ ہے۔