نیویارک ۔ 18 اگست (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافے کی صورتحال کے اثرات اور ایئرکنڈشننگ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قدرتی گیس کی طلب میںاضافے کی توقعات ہیں۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے نرخوں میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قدرتی گیس کے ستمبر میں ترسیل کے معاہدے 2.7 سینٹ کی بہتری کے ساتھ 2.617 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔