امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

80

نیویارک ۔ 06 اگست (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران معتدل موسم کے باعث کھپت میں کمی کا امکان ہے۔ اتور کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیویارک میں ستمبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 1.1 سینٹ (0.4 فیصد) کم ہوکر 2.80 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے قدرتی گیس کی ملکی کھپت 77.3 ارب مکعب فٹ یومیہ رہی جو آئندہ ہفتے کم ہوکر 76 ارب مکعب فٹ یومیہ رہنے کی توقع ہے۔