امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 2.1 فیصد اضافہ

114

نیویارک ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ خلیج میکسیکو میں سمندری طوفان کے آئل و گیس کی تنصیبات پر اثرات بارے پائے جانے والے خدشات ہیں۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران قدرتی گیس کے نرخوں میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور قدرتی گیس کے اکتوبر میں ترسیل کے سودے 6 سینٹ کی بہتری سے 2.887 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹس میں طے پائے۔