نیویارک ۔ 18جون (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 3 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ پیداوار میں معمولی اضافہ جبکہ برآمدات کا کم رہنا ہے۔ نیویارک میں قدرتی گیس کے جولائی کے لیے سودے 5.5 سینٹ (3.3 فیصد) گر کر 1.614 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے، یہ 15 اپریل کی بعد کم ترین نرخ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے نسبتاً گرم موسم کے امکان پر گیس کی طلب رواں ہفتے کی 77.4 ارب مکعب فٹ یومیہ سے بڑھ کر آئندہ ہفتے 85.1 ارب مکعب فٹ یومیہ تک جانے کی توقع ہے۔