امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 4 فیصد کمی

93

نیویارک ۔ 29 جولائی (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں 4 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ پیداوار میں اضافہ اور کولنگ ڈیمانڈ میں کمی ہے۔ نیویارک میں قدرتی گیس کے اگست کے لیے سودے 7.4 سینٹ (4.1 فیصد ) کم ہوکر 1.734 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے قدرتی گیس کی اندرون و بیرون ملک طلب موجودہ 91.5 ارب مکعب فٹ یومیہ سے کم ہوکر 90.8 ارب مکعب فٹ یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔