29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا میں مسافر اور جنگی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

امریکا میں مسافر اور جنگی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

- Advertisement -

واشنگٹن ۔30مارچ (اے پی پی):امریکا میں مسافر اور جنگی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 2983 کو گزشتہ روز 3.15 بجے کے قریب رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا،

اسی وقت امریکی فضائیہ کے چار ٹی 38 ٹیلون طیارے لینڈ کرنے والے تھے۔جیٹ طیارے آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری کے فلائی اوور کی طرف جا رہے تھے جب ڈیلٹا ہوائی جہاز کو قریبی ہوائی جہاز کا آن بورڈ الرٹ موصول ہوا۔ ایف اے اے کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرولرز نے دونوں طیاروں کو رخ تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

- Advertisement -

ڈیلٹا ایئرلائنز نے کہا کہ 131 مسافروں، دو پائلٹوں اور تین فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ ایئربس اے 319 کی ریگن اور منیپولس سینٹ کے درمیان شیڈول پرواز تھی۔فلائٹ اپنے گیٹ سے دوپہر 2.55 پر روانہ ہوئی اور اسے شام 4.36 بجے مینیپولیس سینٹ پہنچنا تھا۔ کسی کے زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577346

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں