اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2022 تک کی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.299 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.3 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.245 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
نومبرمیں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 229.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 253.1 ملین ڈالر اورگزشتہ سال نومبرمیں 244.4 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکے حجم میں سالانہ بنیادوں پر9.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔