نیویارک ۔ 13 اپریل (اے پی پی) امریکا میں مکئی کے نرخوں میں کمی اور سویابین و گندم میں اضافہ ہوا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر مکئی کے مئی کے لیے سودے 0.25سینٹ گر کر 3.60 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔سویابین کے مئی کے لیے سودے 0.25 سینٹ بڑھ کر 8.95 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے مئی کے لیے سودے 1.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.62 ڈالر فی بشل طے پائے۔