امریکا میں نئے سال کا پہلا مکمل چاند گرھن دیکھا گیا ، سپر مون کا نظارہ تین گھنٹے برقرار رہا

283

لاس اینجلس۔ 21 جنوری (اے پی پی)امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں نئے سال کا پہلا مکمل چاند گرھن دیکھا گیا ہے ۔کیلی فورنیا کے مشرقی افق پر 19 ڈگری کے زاویئے پر چاند گرھن مقامی وقت کے مطابق شام7 بجکر 33منٹ پر شروع ہوااور 8:41 بجے تک چاند مکمل طور پر بے نور ہو گیا۔چاند گرھن کا دورانیہ تقریباً3 گھنٹے تھا جس کو وہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔اس چاند کی خصوصیت ”سپر مون“ہونا تھا جس کا مطلب چاند کا پورا اور زمین سے کم فاصلہ پر ہونا ہے۔ذرائع کے مطابق چاند گرھن شمالی اور جنوبی امریکا کے علاوہ مغربی یورپ اور افریقہ کے بعض علاقوں میں بھی دیکھا گیا۔جنوبی ایشیاء،نیوزی لینڈ اور آسڑیلیا میں یہ گرھن نہیں دیکھا جا سکا جبکہ سعودی عرب اور دبئی کے علاوہ دوسرے خلیجی ممالک میں اسے پیر کی صبح کو جزوی طور دیکھا گیا۔اگلا مکمل چاند گرھن مئی 2021 میں نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔