امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فل برائٹ ایجوکیشن پروگرام کے تحت سیمنار سے خطاب

امریکا اور پاکستان تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فل برائٹ ایجوکیشن پروگرام کے تحت سیمنار سے خطاب اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان تعلیم کے شعبے میں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں اور …

امریکا اور پاکستان تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں
امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فل برائٹ ایجوکیشن پروگرام کے تحت سیمنار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان تعلیم کے شعبے میں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں اور پاک امریکا سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے زیر انتظام ایجوکیشن گروپس کی تنظیم نو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فل برائٹ ایجوکیشن پروگرام کے تحت منعقدہ سیمنار سے خطاب کرے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے معاہدہ کے تحت مختص تحقیقی فنڈ کو دگنا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ گذشتہ سال ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر براک اوباما اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اور امریکا کے مابین تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا اور اب تک اس ضمن میں کئی اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply