امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اگست کے دوران 9فیصدکی نمو

114
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی): امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر9فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں امریکا میں کام کر نے والے پاکستانیوں نے 262 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جولائی کے مقابلہ میں 9 فیصدزیادہ ہے۔

جولائی میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 241 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر12 فیصدکی کمی ہوئی، گزشتہ سال اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 297 ملین ڈالرکازمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جو رواں سال اگست میں کم ہوکر262 ملین ڈالرہوگیا،جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 504 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 545 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر3 فیصدکی نموہوئی ہے۔