امریکا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد3 کروڑ37 لاکھ47 ہزار سے بڑھ گئی

75

واشنگٹن۔18مئی (اے پی پی):امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ37 لاکھ47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد6 لاکھ پانچ سو تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19کے مریضوں کی مجموعی تعداد33747439 اور ایکٹو کیسز کی تعداد 5944597 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں وبا سے اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے،

امریکا کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک600533افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 34 لاکھ5 ہزار سے تجاوزکرگئی ہیں وبا کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی امریکا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ27202309 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے امریکا کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔امریکی شہریوں کو اب تک کورونا وائرس ویکسین کی 27کروڑ35 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں۔